سندھ ریونیو بورڈ مارچ کے دوران ریونیو میں 28 فیصد کا اضافہ

19ارب 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا، مشیر ایس آر بی مشتاق کاظمی


Staff Reporter April 03, 2023
19ارب 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا، مشیر ایس آر بی مشتاق کاظمی۔ فوٹو: فائل

سندھ ریونیو بورڈ نے مارچ 2023 کے دوران 28 فیصد کا اضافی ریونیو حاصل کرلیا۔

سندھ ریونیو بورڈ نے مارچ 2023 کے دوران 28 فیصد کے غیر معمولی اضافے سے19ارب 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کا ریونیو حاصل کیا جبکہ مالی سال 2022-23 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ایس آر بی نے 22 فیصد کے خوش کن اضافے سے 128.206 ارب روپے مالیت کا ریوینیو حاصل کیا ہے۔

ایس آر بی کے مشیر مشتاق کاظمی نے بتایا کہ رواں سال سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور سست رفتار معاشی نمو کے باوجود بورڈ افسران و عملہ نے رواں سال کیلیے مقررہ 180 ارب روپے کے ریونیو ہدف حاصل کرنے کا ہدف پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور رجسٹرڈ ٹیکس دھندگان کی جانب سے ایس آر بی پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے مستقل تعاون کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔