شگفتہ اعجاز اپنے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے والوں پر برہم

میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر ٹوئٹس نہ کریں، شگفتہ اعجاز

(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اُن کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس بنانے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

شگفتہ اعجاز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اُن کے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹ سے مریم نواز کے خلاف کئے گئے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری پر گزارش کی کہ ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بناکر کسی کے خلاف ٹوئٹ نہ کیے جائیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)




شگفتہ اعجاز نے لکھا کہ 'براہِ کرم میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر پوسٹ نہ کریں اور اس جعلی اکاؤنٹ کو فوری ڈیلیٹ کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صبا قمر سمیت کئی شوبز فنکاروں نے ان کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان اکاؤنٹس کو رپورٹ کیا تھا۔
Load Next Story