انڈسٹری کمرشل فلمیں بنانے سے ہی بحال ہوگی بابرا شریف

فلم بین اڑھائی گھنٹے تفریح حاصل کرنا چاہتا ہے، ہلکی پھلکی کامیڈی اور رومانوی فلمیں بنانا ہوں گی، بابرا شریف

فلم بین اڑھائی گھنٹے تفریح حاصل کرنا چاہتا ہے، ہلکی پھلکی کامیڈی اور رومانوی فلمیں بنانا ہوں گی، بابرا شریف فوٹو: فائل

سنیئر اداکارہ بابرا شریف نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کمرشل فلمیں بنانے سے ہوگی، ایک دو سال میں آنیوالی جن فلموں کا تذکرہ کیا جارہا ہے وہ کمرشل فلمیں نہیں، کیونکہ اس طرح کے سنجیدہ موضوعات کو ٹی وی ڈراموں میں پہلے ہی دکھایا جارہا ہے۔


وہ گزشتہ روز گلبرگ کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں ہونے والی ایک تقریب میں میڈیا سے بات چت کر رہی تھیں۔ بابرا شریف نے کہا کہ فلم میکنگ میں نئی آنیوالے لوگوں کی کاوش قابل تعریف ہے مگر انھیں چاہیے کہ وہ ہلکی پھلکی کامیڈی ، میوزیکل اور رومانٹک فلمیںبنائیں اس کے لیے کسی سنجیدہ موضوع کا انتخاب کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ فلم بین اڑھائی گھنٹے صرف انٹرٹین ہونا چاہتا ہے۔

بالی وڈ میں بھی زیادہ تر کمرشل مصالحہ فلمیں بنائی جاتی ہیں جس میں میوزک سمیت سب کچھ ہوتا ہے جسے فلم بین دیکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہمیں بھی اسی کمرشل فارمولہ پر عمل کرنا ہوگا ۔بابرا شریف نے کہا کہ میں خود بھی فلم ٹریڈ کو دوبارہ سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا دیکھنا چاہتی ہوں اور دعا گو ہوں کہ جو لوگ اس کے لیے کوشاں ہیں وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں۔
Load Next Story