سینیٹ نے سود کے خاتمے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک کی معیشت سود سے پاک ہو ، وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا


ویب ڈیسک April 03, 2023
حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک کی معیشت سود سے پاک ہو ، وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا

سینیٹ نے سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

سینیٹ میں رباء کے خاتمے سے متعلق قرارداد پیش ہوئی۔ قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی۔

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا نے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک کی اکنامی سود فری ہو ، حکومت سود کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرونی قرضوں اور سود کی مد میں پہلی ششماہی میں 10.21ارب ڈالر ادا کیے گئے

سینیٹ نے سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

یاد رہے کہ حکومت نے شرعی عدالت کے سود کے خاتمے کے فیصلے کیخلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں سپریم کورٹ سے واپس لے لی ہیں۔ چیف جسٹس نے اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں