کسی بھی علاقے کے شہری اب لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے

دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی بھی لاہور سے لائسنس حاصل کرسکیں گیں


ویب ڈیسک April 03, 2023
اس سے پہلے صرف لاہور کے شناختی کارڈ ہولڈرز کو ہی لاہور سے لائسنس بنوانے کی سہولت میسر تھی۔ فوٹو: فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لائسنسنگ طریقہ کار میں مزید آسانیاں کی گئی ہیں جس کے تحت اب ملک کے کسی بھی کونے سے تعلق رکھنے والے شہری لاہور سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گیں۔

دیگر اضلاع اور صوبوں کے لاکھوں شناختی ہولڈرز لاہور سے لائسنس کی سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں گیں جبکہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی بھی لاہور سے لائسنس حاصل کرسکیں گیں۔

اس سے پہلے صرف لاہور کے شناختی کارڈ ہولڈرز کو ہی لاہور سے لائسنس بنوانے کی سہولت میسر تھی۔

لرنر پرمٹ کے لیے شہری شناختی کارڈ اور ایک نعقول کے ہمراہ کسی بھی لائسنس سینٹر پر تشریف لائیں، لرنر پرمٹ کے 42 یوم کے بعد مستقل لائسنس کے حصول کے لیے سائن و روڈ ٹیسٹ لیا جائے گا۔

شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لیے لبرٹی مارکیٹ اور مناواں سینٹر کو 24/7 کیا جاچکا ہے جبکہ ارفعہ کریم ٹیسٹنگ سینٹر، گریٹر اقبال، ڈیفنس سینٹر اور بحریہ ٹاؤن صبح 08 بجے سے رات 12 بجے تک لائسنس سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

شہر میں 03 موبائل وینز، 23 لائسنس سینٹرز اور 06 ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ میرٹ اور عزت دارانہ طریقے لائسنس فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں