امریکی ماڈل جی جی حدید ورون دھون کے دفاع میں بول پڑیں

ورون دھون نے پرفارمنس کے دوران جی جی حدید کو اُٹھا لیا تھا جس پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا ہے


ویب ڈیسک April 03, 2023
(فوٹو انٹرنیٹ)

عالمی شہرت یافتہ امریکی ماڈل جی جی حدید بھارتی اداکار ورون دھون کے دفاع میں سامنے آگئیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جی جی حدید اور بھارتی اداکار ورون دھون کی ایک ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

اس ویڈیو میں ورون دھون حال ہی میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں منعقد تقریب کے دوران امریکی ماڈل کے ساتھ رقص کرتے نظر آئے جس میں انہوں نے پرفارمنس کے دوران جی جی کو گود میں اُٹھا لیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ورون دھون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ورون کو ماڈل کو اٹھانے سے قبل ان کی اجازت لینی چاہئے تھے۔

تاہم جی جی حدید نے سوشل میڈیا پر ورون دھون کے دفاع میں بولتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب ان کی مرضی کے مطابق ہوا اور وہ خوش ہیں کیونکہ یہ ان کا بالی ووڈ انداز میں اسٹیج پر انٹری دینے کا خواب تھا جو ورون دھون نے پورا کیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ جی جی حدید نے سنہری اور سفید رنگ کی ساڑھی بھی زیب تن کر رکھی تھی جو پرفارمنس کے تھیم کا حصہ بھی ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Cata (@gihadidetails)




یاد رہے کہ اس سے قبل ورون دھون نے بھی سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وضاحت دیتے ہوئے اسے پلان کا حصہ قرار دیا تھا جوکہ جی جی حدید کی اجازت سے کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں