روس میں یوکرین مخالف معروف فوجی بلاگر کی بم دھماکے میں ٹارگٹ کلنگ

بلاگر کو تقریب پذیرائی میں ایک مجسمہ انعام میں دیا گیا جس میں بم نصب تھا

روسی بلاگر نے تقریب پذیرائی میں مجسمہ وصول کیا جو دھماکے سے پھٹ گیا؛ فوٹو: فائل

روسی فوجی کی مہمات اور کارروائیوں پر لائیو بلاگنگ کرنے والے ولادلن تاتارسکی انعام میں ملنے والا مجسمے میں نصب بم دھماکے میں ہلاک جب کہ دیگر 25 افراد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے روسی بلاگر 'میکسم فومین' سوشل میڈیا پر تاتارسکی کے نام سے شہرت رکھتے تھے جن کے فالورز کی تعداد لاکھوں میں تھی۔

ایک کیفے میں روسی بلاگر کے اعزاز میں تقریب پذیرائی جاری تھی جس میں انھیں ایک مجمسہ دیا گیا۔ مجسمہ وصول کرنے کے بعد ابھی تاتارسکی اپنی گفتگو جاری رکھے ہوئے تھے کہ مجسمہ دھماکے سے پھٹ گیا۔




ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ مجسمے میں ایک بم نصب تھا اور یہ ٹارگٹ کلنگ کی ایک واردات تھی تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس واردات کے پیچھے کون تھا۔

روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے پر خاموشی سے مغربی ممالک کی منافقت بے نقاب ہوگئی۔

خیال رہے کہ روسی فوجیوں کی مہمات کی کوریج کرنے والے بلاگر تاتارسکی یوکرین میں فوج کشی کے حامی تھے اور یوکرین پر روسی فوج کے حملوں کی ویڈیو وائرل بھی کرتے تھے۔

 
Load Next Story