عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

الیکشن کمیشن عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے نااہل قرار دے چکی ہے، درخواست


ویب ڈیسک April 03, 2023
فوٹو فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست شہری محمد جنید نے ایڈوکیٹ آفاق احمد کی وساطت سے دائر کی ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو این اے 95 میانوالی سے نااہل قرار دے چکی ہے اور نااہلی کے بعد کوئی پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا، الیکشن کمیشن سے رجوع کیا لیکن عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

استدعا کی گئی کہ عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں