ایم کیو ایم منفی پروپیگنڈوں کے باوجود ملک بھر میں مقبول ہورہی ہے الطاف حسین

ایم کیو ایم ہی پاکستان کے غریب اور محروم عوام کے حقوق اور ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے عوام کی آخری امید ہے، الطاف حسین

غریب ومتوسط طبقے کے عوام تمام جماعتوں کو آزما چکے ہیں اور وہ سمجھ چکے ہیں کہ ایم کیو ایم ہی انہیں مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے، قائد ایم کیو ایم فوٹو: ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہی پاکستان کے غریب اور محروم عوام کے حقوق اور ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے عوام کی آخری امید ہے۔


ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ استحصالی قوتوں کی تمام تر سازشوں اور منفی پروپیگنڈوں کے باوجود سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، شمالی وقبائلی علاقہ جات اور آزاد کشمیر میں ایم کیو ایم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور سیاسی کارکنوں اور غریب ومتوسط طبقے کے عوام کی ایم کیو ایم میں شمولیت خوش آئند ہے، غریب ومتوسط طبقے کے عوام تمام جماعتوں کو آزما چکے ہیں اور وہ سمجھ چکے ہیں کہ ایم کیو ایم ہی انہیں مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔

الطاف حسین نے خالد مقبول صدیقی پر زور دیا کہ تحریک میں ہر سطح پر تنظیمی ڈسپلن کا سختی سے نفاذ کیا جائے اور تمام تر تنظیمی وسیاسی فیصلے دوستی، اقربا پروری اور پسند ناپسند کے بجائے صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کئے جائیں۔
Load Next Story