وفاق اور پنجاب حکومت کا رمضان میں 53 ارب روپے کا فری آٹا مہیا کرنے کا فیصلہ
حکومت پنجاب کی مفت آٹا سکیم کے تحت 10 روز میں اب تک تین کروڑ سے زائد آٹے کے تھیلے مفت تقسیم کیے جا چکے ہیں
وفاق اور پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں 53 ارب روپے کا فری آٹا مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک کروڑ 58 لاکھ مستحق خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کے بعد پنجاب کے ایک کروڑ 60 لاکھ مزید خاندانوں کو بھی مفت آٹا مہیا کیا جائے گا، ایسے تمام خاندان جن کی ماہانہ آمدن 60,000 سے کم ہے ان خاندانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا۔
فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی مفت آٹا سکیم کے تحت 10 روز میں اب تک تین کروڑ سے زائد آٹے کے تھیلے مفت تقسیم کیے جا چکے ہیں، آج بروز سوموار گیارہ لاکھ 28 ہزار 536 اٹے کے بیگ اب تک تقسیم کئے گئے۔
ڈویژن کے لحاظ سے آٹے کے تھیلے سرگودھا: 225,692، ملتان: 150,046، فیصل آباد: 144,901، لاہور: 143,679، بہاولپور: 140,744، راولپنڈی: 100,160، گوجرانوالہ: 100,037، ڈی جی خان: 90,589، ساہیوال: 34,093 کے تناسب سے تقسیم کیے گئے۔