کراچی میں مسافر بس سے اسلحے کی کھیپ برآمد تین ملزمان گرفتار

1 ایل ایم جی ، 6 نائن ایم ایم پستول،8 تیس بورپستول ،1 پین پستول ،16 چھوٹے بڑے مگیزین اورساڑھے 9سو گولیاں شامل ہیں

فوٹو ایکسپریس

وفاقی حساس ادارے کی مدد سے سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے شاہراہ شیرشاہ سوری پر واقع ارم شاپنگ مال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار اور اُن کے قبضے سے اسلحے کی کھیپ پکڑ لی۔ اسلحہ کی کھیپ پکڑلی کارروائی میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی حساس ادارے کی مددسے کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ شعبہ تفتیش نے تیموریہ تھانے کی حدود شاہراہ شیرشاہ سوری پرواقع ارم شاپنگ مال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پشاورسے کراچی آنے والے مسافربس رجسٹریشن نمبرایل ای ایس 1737 کے خفیہ خانوں میں چھیاپا گیا بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے تین ملزمان وصال حسین آفریدی ، یاسرمہمند اور عطا محمد آفریدی کو گرفتارکرلیا۔

برآمد کیے گئے اسلحہ میں 1 ایل ایم جی ، 6 نائن ایم ایم پستول،8 تیس بورپستول ،1 پین پستول ،16 چھوٹے بڑے مگیزین اورساڑھے 9سو گولیاں شامل ہیں، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کے مطابق برآمد کیاجانے والا اسلحہ شہر ممکنہ طور پر دہشت گردی کی واردات کے لیے استعمال ہونا تھا، گرفتار ملزم یاسر کا بھائی مختیارچند روزقبل سکھر پولیس کے ہاتھوں اسلحہ کی بڑی کیمپ پشاور سے سکھر منتقل کرتے ہوئے گرفتار ہوا ہے ،گرفتارملزم وصال حسین اس سےقبل بھی سکھر میں غیرقانونی اسلحہ اورمنشیات سپلائی کرتا ہوا گرفتار ہوچکا ہے۔
Load Next Story