بے نظیر انکم سپورٹ کی امدادی رقم 8500 روپے کردی گئی

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نئی رجسٹریشن شروع کرنے کا بھی فیصلہ


April 03, 2023
فوٹو:فائل

حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت غریب اور نادار افراد کو ملنے والی امدادی رقم میں اضافہ کردیا۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی بہبود شازیہ عطا مری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری بے نظیر انکم سپورٹ نے مختلف اقدامات بریفنگ دی۔

شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ بینظیر انکم سپورٹ کے تحت مستحقین کی کفالت جاری ہے، سہ ماہی قسط کو7000 روپے سے بڑھا کر 8500 کر دیا۔

علاوہ ازیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈائنامک رجسٹری کے تحت نئے مستحقین کو بی آئی ایس پی میں رجسٹریشن کا موقع ملے گا، ریجنل ڈی جیزنے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو سہ ماہی وظائف سے غیر قانونی کٹوتیوں کی شکایات کے تحت بلاک کیے گئے پی او ایس ایجنٹس کے بارے میں آگاہ کیا۔

شازیہ مری کی جانب سے بینظیر کفالت مستحقین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 'بی آئی ایس پی کے پارٹنر بینک اپنے اے ٹی ایمز کے ذریعے ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان بنائیں، 90 لاکھ مستحقین کو آگاہ کیا جائے کہ حکومت پاکستان نے بینظیر کفالت کے وظائف 7000سے بڑھا کر 8500کر دئیے ہیں، جس کی سہ ماہی قسط ادا کی جارہی ہے۔

شازیہ عطا مری نے کہا کہ مستحقین اپنی پوری اضافہ شدہ رقم 8500روپے ہی وصول کریں،کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں بی آئی ایس پی کے قریبی تحصیل دفتر میں اپنی شکایت درج کرائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں