پیسے سے عزت کمائی جاسکتی تو زرداری اور نواز شریف کی عزت ہوتی عمران خان

یہ لندن کے مہنگے ترین علاقے میں بیٹھ کر ہر روز گالیاں کھاتے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک April 03, 2023
فوٹو: اسکرین گریب

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس صرف پیسہ ہے عزت نہیں، یہ سڑکوں پر باہر نہیں نکل سکتے، لندن کے مہنگے ترین علاقے میں بیٹھ کر ہر روز گالیاں کھاتے ہیں۔

زمان پارک کے باہر کارکنوں کے ساتھ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ طاقتور پیسہ خرچ کرکے عزت کما سکتا تو زرداری اور نواز شریف زیادہ عزت والے ہوتے، کسی کو عزت دینا صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف نے زمان پارک کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ افطار کیا، اس موقع پر مرد کارکنان کے علاوہ خواتین کارکنان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں