مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر پی آئی اے کے طیارے کی اوسلو میں ایمرجنسی لینڈنگ
کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی تھی
کراچی سے ٹورنٹو جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز نے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے ٹورنٹو روانہ ہونے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 783 میں دوران پرواز سید جاوید نامی مسافر کی حالت بگڑ گئی تھی، مسافر کا بلڈ پریشر کم ہونے اور بے ہوشی طاری ہونے کے سبب فوری طبی امداد کی فراہمی ناگزیر ہوئی۔
پرواز میں موجود تین ڈاکٹرز نے سید جاوید کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی تاہم ان کی متفقہ رائے کے مطابق ایمرجنسی ڈیکلیئر کی گئی، پرواز کے کیپٹن نے اوسلو ائیرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر جہازکو اتارنے کی اجازت طلب کی۔
بعدازں جہاز کے دروازے کے ساتھ ایمبولینس طلب کی گئی اور مسافر کو مکمل طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ پرواز پی کے 783 نے دوبارہ اوسلو ائیرپورٹ سے ٹورنٹو کے لیے اڑان بھرلی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کی ایمرجنسی میڈیکل گراونڈ پر لینڈنگ کے سبب مسافر کو طبی امداد اور دیگرامور کے دوران 4 گھنٹے پرواز مقررہ منزل سے لیٹ ہوئی، ٹورنٹو سے واپس پاکستان (اسلام آباد)پرواز اب نائٹ کرفیو کے سبب 13 گھنٹے کی تاخیر سے آپریٹ ہوگی۔