گزشتہ ماہ 230 فلسطینی گرفتار اور 70 کے علاقہ بدری کے احکامات جاری ہوئے

گرفتار ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 12 سال سے کم ہیں


ویب ڈیسک April 03, 2023
[فائل-فوٹو]

اسرائیلی قابض فورسز نے مارچ کے مہینے میں 230 فلسطینیوں کو گرفتار کیا اور 70 فلسطینیوں کے مقبوضہ بیت المقدس سے علاقہ بدر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔


عالمی میڈیا کے مطابق وادی ہلوہ انفارمیشن سینٹر نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 12 سال سے کم ہیں، اس کے علاوہ 58 نوعمر اور 8 خواتین بھی شامل ہیں۔


رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قابض حکام نے مسجد اقصیٰ، یروشلم اور شیخ جراح کے محلے سے 80 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ مقبوضہ بیت المقدس، شیخ جراح اور مغربی کنارے میں داخلے پر پابندی سمیت 70 لوگوں کی علاقہ بدری کے احکامات بھی جاری کیے۔


رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے جن فلسطینیوں کی علاقہ بدری کے احکامات جاری کیے گئے ان میں 13 خواتین اور 12 لڑکے بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں