جسٹس مظاہرنقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور ریفرنس دائر
جسٹس مظاہر نقوی کے حوالے سے سامنے آنے والی آڈیوز نہایت اہمیت کی حامل ہیں، بلوچستان بار کونسل
بلوچستان بار کونسل نے بھی سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور سپریم کورٹ کے جج کی مبینہ آڈیو لیک کے تناظر میں دائر ریفرنس میں کہا گیا کہ جسٹس مظاہر نقوی کے حوالے سے سامنے آنے والی آڈیوز نہایت اہمیت کی حامل ہیں، تمام شواہد اور حالات جج کی شہرت کو نقصان پہنچاتے ہیں جبکہ جج کے بیٹے لاہور میں وکالت کررہے ہیں۔
ریفرنس میں کہا گیا کہ جسٹس مظاہرنقوی اپنے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹوں کی سرپرستی کر رہے ہیں اس وجہ سے ان کے بیٹوں کو ہائی پروفائل مقدمات میں وکیل مقرر کیا جاتا ہے۔
بلوچستان بار کونسل کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا کہ جسٹس مظاہرنقوی نے اپنی آمد ن سے زائد اثاثہ جات بھی بنا رکھے ہیں، عوام اور بارز کے اعتماد کیلئے جسٹس مظاہرنقوی کو عہدے سے ہٹایا جائے۔