فن لینڈ کل نیٹو کا رُکن بن جائے گا نیٹو سیکریٹری جنرل

نیٹو کے تمام 30 اتحادیوں نے فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں الحاق پروٹوکول پر دستخط کیے۔

نیٹو سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ، [فائل-فوٹو]

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اطلاع دی ہے کہ کل فن لینڈ نیٹو اتحاد کا رکن بن جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جینز اسٹولٹن برگ پریس کانفرنس کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فن لینڈ کل منگل کو نیٹو کے فوجی اتحاد میں شامل ہوجائے گا۔ نیٹو کے تمام 30 اتحادیوں نے فن لینڈ اور سویڈن کے الحاق پروٹوکول پر دستخط کیے۔

واضح رہے کہ نیٹو میں فن لینڈ کی شمولیت پر پہلے پہل ترکی کے شدید تحفظات تھے۔ ترکی کا فن لینڈ پر دہشتگردوں کی معاونت کا الزام تھا تاہم ترکی نے نیٹو میں شمولیت سے پہلے فن لینڈ سے ضمانتیں اور یقین دہانیاں مانگی تھیں۔


دوسری جانب روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ماسکو فن لینڈ کے نیٹو کا رکن بننے پر اپنے دفاع کو اور مضبوط بنا کر جواب دے گا۔

انہوں نے کہ ہم مغرب اور شمال مغرب میں اپنی فوجی صلاحیت کو مضبوط کریں گے۔ فن لینڈ کی سرزمین پر نیٹو کے دیگر ارکان کی افواج کی تعیناتی کی صورت میں ہم روس کی فوجی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اضافی اقدامات کریں گے۔

 
Load Next Story