سمندری طوفان کے بعد سورج مکھی اور مکئی کی غیر معمولی بھرمار
لوگوں نے کہا ہے کہ انہوں نے دونوں پودوں کی افزائش نہیں کی تھی بلکہ وہ ازخود اگ رہے ہیں
ستمبر 2022 میں امریکا میں رونما ہونے والے شدید سمندری طوفان 'ایان' کے بعد اب بہت سی جگہوں پر ایسے پودے اگ آئے ہیں جس کی کوشش نہیں کی گئی تھی اور ان میں سب سے زیادہ تعداد سورج مکھی اور مکئی کے پودوں کی ہے۔
فلوریڈا کے پاس کیپ کورال نامی علاقے میں کئی افراد نے کہا ہے کہ ان کے گھر کے ساتھ پائیں باغ (بیک یارڈ) میں سورج مکھی کے پھول اور مکئی کے پودے اگنے لگے ہیں۔ انہوں نے کبھی ان کی کاشت نہیں کی اور نہ ہی مٹی میں ان کے بیج ڈالے ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر کھلی جگہوں پر بھی یہ پودے دیکھے گئے ہیں جس کے بعد ماہرین نے اس صورتحال پر غور شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی خیال ہے کہ سمندری طوفان سے بڑی تعداد میں ان دونوں پودوں کے بیج اڑ کر علاقے تک گرے ہیں اور موافق صورتحال کے بعد ازخود اگنے لگے ہیں۔
علاقے کے ایک شخص نے بتایا کہ شاید کسی جنگلی جانور کی وجہ سے یہ بیج یہاں تک پہنچے ہیں اور وہ اس پر تحقیق کر رہے ہیں۔