کراچی قتل اور اسٹریٹ کرائم کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ڈکیت گرفتار

رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر اورنگی ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی میں ملزمان کو گرفتار کیا


Staff Reporter April 03, 2023
پولیس اور رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی (فوٹو فائل)

رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن سے قتل، اقدام قتل، چوری، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزمان نے کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاؤن، سائیٹ ایریا اور بلدیہ ٹاؤن میں ڈکیتی کی 100 سے زائد وارداتوں میں 18 موٹرسائیکل، موبائل فونز اور نقدی 15 لاکھ روپے چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزمان کی شناخت سلطان خان عرف ٹی ٹی، جہانگیر خان عرف چاچا، علی حیدر عرف اسامہ عرف بچہ اور محمد زاویار عرف احد کے ناموں سے کی گئی، ۔ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹرسائیکل، موٹرسائیکل کا چیسسزاور منشیات بھی برآمد کی گئی۔

ملزمان چوری شدہ موٹرسائیکلیں پارٹس کی صورت میں فروخت کرتے تھے، ملزمان کا گروہ قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رے ہیں، گرفتارملزمان کو بمع مسروقہ موٹرسائیکل اور منشیات مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔