خزانے کے شوقیہ متلاشی کو ڈھائی کلوگرام سونا مل گیا

اسے لکی اسٹرایک نگٹ کا نام دیا گیا ہے جس کا کل وزن ساڑے چار کلو اور سونے کا وزن ڈھائی کلو تک ہے

آسٹریلیا میں غیرماہر شخص نے ڈھائی کلوگرام سونا دریافت کرلیا ہے۔ فوٹو: سی این این

دفینوں کی تلاش کے شوقیہ شخص کی قسمت بیدار ہوئی اور اس کے ہاتھ ڈھائی کلوگرام سونا لگا ہے جس پر وہ بہت مسرور ہیں۔

آسٹریلیا میں وکٹوریا کے علاقے میں دکاندار ڈیرن کیمپ کو ایک شخص نے یہ پتھر دیا ہے جو سونے کے ذخیرے والی جگہوں پراپنی سی کوشش کررہے تھے۔ اس مقام کو 'سنہری تکون' (گولڈن ٹرائینگل) کہا جاتا ہے۔ دریافت کنندہ کے ہاتھ 4.6 کلوگرام وزنی ایک پتھر لگا جس میں جابجا سونے کے ٹکڑے چپکے تھے۔ اس طرح کل 2.6 کلوگرام سونا ان کے ہاتھ لگا ہے جس کی مالیت 160,000 امریکی ڈالر بنتی ہے۔




ڈیرن نے بتایا کہ سونے کی اتنی مقدار دیکھ کر وہ ہکا بکا رہ گئے اور یہ حیات میں ایک بار ہونے والا خوبصورت اتفاق ہے۔ سونے کے اس ڈلے کو 'لکی اسٹرایک نگٹ' کا نام دیا گیا ہے۔ تاہم جس شخص نے اسے دریافت کیا تھا وہ پہلے اس کا ایک ٹکڑا لے کر آیا تھا جو مٹی سے اٹا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ ڈیرن سونے کی خریدوفروخت کا کام کرتے ہیں۔

نام ظاہر کرنے والےدریافت کنندہ نےبتایا کہ جب اس نے یہ پتھر دیکھا تھا تو انہیں کوئی امید نہ تھی لیکن اسے توڑا تو اندر سے پیلی دھات دکھائی دی۔ لیکن وہ خوشی میں اس کا ایک ہی حصہ اٹھالائے تاہم بعد میں دوسرا ٹکڑا بھی ساتھ لگایا گیا۔

دریافت کنندہ نے بتایا کہ اس نے مائن لیب کمپنی کا میٹل ڈٹیکٹر استعمال کیا تھا جس کی قیمت صرف 800 ڈالر ہے۔
Load Next Story