کراچی میں افغان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع نہ ہوسکا
آج ہو گا (کوچ) مہمان کھلاڑیوں کا کنٹری کلب میں میڈیا سے توہین آمیز رویہ
6 قومی اے سی سی پریمیئر لیگ کیلیے افغان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع نہ ہوسکا، جمعرات کو 28 رکنی اسکواڈ عربین سی کنٹری کلب گرائونڈ پر جمع ہوا۔
ہیڈ کوچ کبیر خان کے مطابق جمعے سے تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہوگا، سابق ٹیسٹ کپتان عامر سہیل کوچنگ کیلیے جمعرات کو کراچی پہنچ گئے، سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف بھی کیمپ میں کھلاڑیوں کو ٹپس دیں گے۔ ملائیشیا میں ہونے والی6 قومی لیگ میں ہانگ کانگ، نیپال، اومان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں بھی شرکت کریںگی۔ افغانستان بعد ازاں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے 2 روزہ آئی سی سی کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لے گا۔
کیمپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد آئندہ سال فروری اور مارچ کے دوران ورلڈ کپ 2015 کی تیاری ہے، ایونٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں ہوگا، افغانستان پہلے ہی کوالیفائی کر چکا ہے۔ دریں اثنا افغان کپتان اور دیگر آفیشلز نے جمعرات کو بھی قومی میڈیا سے توہین آمیز رویہ اختیار کیے رکھا،انھوں نے کوریج کے لیے کنٹری کلب پہنچنے والے صحافیوں سے سرد اور تلخ لہجہ اختیار کرتے ہوئے بات چیت کرنے سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ نجی طیارے کے ذریعے کابل سے کراچی پہنچنے کے بعد افغان کپتان نے ایئر پورٹ پر میڈیا کو بُری طرح دھتکار دیا تھا۔