جاسوس غبارے نے امریکی فوجی تنصیبات کی خفیہ معلومات چین بھیجیں رپورٹ

امریکی فوج چینی غبارے کو حساس معلومات اکٹھا کرنے سے روکنے میں ناکام رہی

چین کا جاسوس غبارہ فروری میں امریکی فضائی حدود میں ایک ہفتے موجود رہا:فوٹو:فائل

چین کے جاسوس غبارے نے امریکی فوجی تنصیبا ت کی خفیہ معلومات چین بھیجیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے چین کے جاسوس کے طیارے کو فوجی تنصیبات سے متعلق حساس معلومات جمع کرنے سے روکنے کی ہرممکن کوشش کی گئی تاہم جاسوس غبارہ چین کو خفیہ معلومات بھیجنے میں کامیاب رہا۔


رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی غبارے نے متعدد امریکی فوجی تنصیبات اور مقامات سے خفیہ معلومات براہ راست چین کو فراہم کیں۔ چین بھیجی جانے والی معلومات زیادہ ترفوجی اڈوں کے اہلکاروں کے رابطوں اور ہتھیاروں کے نظام سے نکلنے والے الیکٹرانک سگنلزسے متعلق تھیں۔

فروری میں چینی جاسوس غبارہ امریکا اور کینیڈاکی فضائی حدود میں ایک ہفتے تک موجود رہا تھا جس کے بعد امریکی فوج نے چینی غبارے کو ساحلی علاقے میں مار گرایا تھا۔ چین نے اپنے کسی جاسوس غبارے کی امریکی فضائی حدود میں جانے کی تردید کی تھی۔
Load Next Story