جڑواں بھائی کے پاسپورٹ پر برطانیہ جانیکی کوشش کرنیوالا مسافر پکڑا گیا

ایف آئی اے امیگریشن نے قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کردیا


ویب ڈیسک April 04, 2023
ملزم مظہر احمد کا تعلق چنیوٹ سے ہے

جڑواں بھائی کا پاسپورٹ استعمال کرکے برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والا مسافر پکڑا گیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور کے بین الاقوامی ائرپورٹ پر کارروائی کی، جس میں اپنے بھائی کے پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ مسافر فلائٹ نمبر VS365 کے ذریعے برطانیہ جا رہا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر نے اپنے جڑواں بھائی وجاہت احمد کے پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش کی، جس پر تعلیمی ویزا لگا ہوا تھا۔مسافر کو بارڈر منیجمنٹ سسٹم کے ریکارڈ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا اصلی نام مظہر احمد اور اس کا تعلق چنیوٹ سے ہے۔ ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں