ٹیکسی ڈرائیور کو مہرہ بنا کر نامعلوم افراد ریستوران سے 27 ہزار کا کھانا لے اُڑے
ملزمان نے ڈرائیور کو کھانے کے بعد ساتھ ہی واپس جانے کا لالچ دیا، پیسے لے کر آنے کا کہہ کر غائب ہو گئے
ٹیکسی ڈرائیور کو مہرہ بنا کر 2 نامعلوم افراد ریستوران سے 27 ہزار کا کھانا لے کر فرار ہو گئے۔
پیر کی شب گورا قبرستان کے قریب واقع ریسٹورنٹ پر پیش آنے والے واقعے میں دونوں افراد نے 5 ہزار روپے کا کھانا ریستوران میں کھایا اور دونوں نے اپنے ساتھ موبائل ایپ کے ذریعے بک کروائی گئی ٹیکسی کے ڈرائیور کو بھی کھانا کھلایا۔ دریں اثنا دونوں افراد نے 22 ہزار روپے کا کھانا پارسل کرنے کا بھی آرڈر دیا ۔
ملزمان نے ڈرائیور کو ریستوران میں یہ کہہ کر بٹھایا کہ وہ نیچے سے رقم لے کر آتے ہیں اور غائب ہو گئے۔ ملزمان جاتے ہوئے ڈرائیور کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔ بعد ازاں جب دونوں واپس نہیں آئے تو ڈرائیور اور ریسٹورنٹ منیجر کو تشویش ہوئی۔ ڈرائیور سے باز پرس کی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ رقم لینے گئے ہیں، مزید ایک گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد دونوں افراد واپس نہیں آئے تو ریسٹورنٹ انتظامیہ نے پولیس طلب کرلی۔
صدر پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران ڈرائیور شفیق اللہ بے گناہ ثابت ہوا۔ اس نے بتایا کہ ملزمان اسے کورنگی چنیوٹ اسپتال سے رائیڈ پر ساتھ لائے تھے اور لالچ دیا کہ کھانا کھانے کے بعد وہ واپس چنیوٹ اسپتال کورنگی جائیں گےمگر دونوں افراد اس کے ساتھ ریسٹورنٹ والوں کو بھی دھا دے کر ہزاروں روپے کا فراڈ کرکے فرار ہوگئے۔