پرائیویٹ حج سب سے مہنگے اور سستے پیکیج کی رقم مقرر

مہنگے پیکیج کی حد 32 لاکھ 50 ہزار، سستے پیکیج کی رقم 11 لاکھ 80 ہزار روپے مقرر

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں گے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

حکومت نے رواں برس 2023 کے پرائیویٹ حج کیلیے سب سے مہنگے اور سستے پیکیج کی رقم مقرر کردی۔

ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور آفتاب درانی کے مطابق سب سے مہنگے پیکیج کی حد 32 لاکھ 50 ہزارسے زائد مقرر کی گئی ہے، پرائیویٹ حج آپریٹرزکا سب سے سستا پیکیج 11 لاکھ 80 ہزار روپے ہے، اس کے علاوہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کے لیے 12 پیکیج مقرر کیے گئے ہیں۔


آفتاب درانی کے مطابق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور وعدے کے مطابق سہولیات فراہم نہ کرنے والے آپریٹر کو سزا دی جائیگی، سزاؤں کے تعین کا وزارت مذہبی امورنے باقاعدہ طریقہ کارطے کررکھا ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری نے کہا کہ مقررسہولیات سے زائدکیخواہش مندعازم حج کو رقم بھی زائددینی ہو گی۔

ذرائع مذہبی امور نے بتایا کہ رواں برس حج کیلیے پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار210 ہے اور حج کوٹے کا نصف نجی حج اسکیم کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
Load Next Story