پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 21 فیصد ریکارڈ کمی

9ماہ میں 12.80 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت، پچھلے برس 16.26 تھی


APP April 04, 2023
ایل این جی کی درآمدات میں 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈ—فائل فوٹو

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 21 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

عارف حبیب ریسرچ اورانڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملک میں 12.80 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 16.26 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مارچ میں 1.11 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو فروری کے مقابلے میں 9 فیصد کم ہے۔

مزید برآں ملک میں ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری 2023 تک کی مدت میں 5578000 ٹن ایل این جی کی درآمد ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |