جگن کاظم نے بچے کی پیدائش کے بعد وزن کس طرح کم کیا

تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد وزن پہلے سے 45 کلو مزید بڑھ گیا تھا، جگن کاظم


ویب ڈیسک April 04, 2023
فائل فوٹو

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ جگن کاظم نے رمضان ٹرانسمیشن کے دوران بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد وزن کس طرح کم کیا۔

اپنی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ جگن کاظم نے بتایا کہ ان کے تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد ان کا وزن پہلے سے 45 کلو مزید بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے وہ بےحد پریشان ہوگئی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اس وزن کو کم کرنے کیلئے بہت محنت کرنی پڑی تاہم آخر میں 14 سے 15 کلو وزن کم کرنا ان کیلئے بہت مشکل ہوگیا تھا۔

جگن نے اپنے وزن میں کمی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر طریقہ آزمانے کے بعد صرف صبح شام نیم گرم پانی کا استعمال شروع کر دیا جس سے ان کا تیزی سے کم ہوگیا اس کی وجہ سے ان کا میٹابولزم زیادہ کام کرنے لگا اور اس طرح ان کا وزن گھٹ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں