وادیٔ لیپہ میں برفباری سے موسم شدید سرد لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ

موسلا دھار بارش 4 روز سے ہورہی ہے، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور محتاط رہنے کی ہدایت، معمولات زندگی متاثر


ویب ڈیسک April 04, 2023
وادی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے (فوٹو فائل)

وادی لیپہ میں بارش اور برف باری سے موسم شدید سرد ہوگیا جب کہ اس دوران لینڈنگ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق وادی لیپہ میں گزشتہ 4 روز سے موسلادھار بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔ اس دوران بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم شدید سرد ہوگیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر یاسر علی بخاری کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

وادی لیپہ انتظامیہ نے الرٹ جاری کیا ہے کہ لوگ بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر نہ کریں۔ اس سلسلے میں مقامی افراد کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وادی لیپہ بارش اور برف باری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ مزید چند روز جاری رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں