کسی کے کہنے پر سرفراز کو کپتانی سے نہیں ہٹاسکتے اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
سرفراز ہماری ٹیم کے ٹریڈ مارک ہیں، انکی ملکی سطح پر خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا، ندیم عمر
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر بھی سابق کپتان سرفراز احمد کے حق میں بول پڑے۔
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اونر ندیم عمر نے کہا کہ کسی کے کہنے پر سرفراز احمد کو کپتانی سے نہیں ہٹاسکتے، وہ ہماری ٹیم کے ٹریڈ مارک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں ہماری فرنچائز نے اچھی پرفارمنس نہیں دی لیکن اسکی وجہ صرف سرفراز احمد کی قیادت کرنا نہیں، ہمارے اوورسیز پلئیر ہسرنگا نہیں آئے اسکا ہمیں بہت نقصان ہوا۔
مزید پڑھیں: نہیں چاہتا! جو میرے ساتھ ہوا بابراعظم کے ساتھ بھی ہو، سرفراز احمد
ندیم عمر نے مزید کہا کہ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان چیمپئنز ٹرافی، انڈر-19 ورلڈکپ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹائٹل جیتا، انکی ملکی سطح پر خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا، وہ گلیڈی ایترز کا حصہ تھے اور رہیں گے۔
مزید پڑھیں: گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ نے کپتان سرفراز احمد کو تنقید کا نشانہ بناڈالا
قبل ازیں سرفراز احمد نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ''مجھے نہیں لگتا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے یہ میرا آخری سیزن تھا'' لوگ تنقید کرتے ہیں ہمارا کام پرفارمنس سے جواب دینا ہے۔