پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی استعفا منظوری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

جو استعفا دیدے، اس کو سیدھا کرکے رکھیں، دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے ریمارکس


ویب ڈیسک April 04, 2023
شاندانہ گلزار اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں (فوٹو فائل)

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی بطور رکن اسمبلی استعفا منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

دوران سماعت عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی جب کہ الیکشن کمیشن کے حکام بھی عدالت میں پیش ہوگئے۔

الیکشن کمیشن حکام نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسی نوعیت کا شکور شاد کا کیس چیف جسٹس کی عدالت میں چل رہا ہے۔ آخری سماعت میں چیف جسٹس کے اہم ریمارکس آئے ہیں۔ استعفا دے کر مکر جانا آگے چل کر غلط ٹرینڈ سیٹ ہو جائے گا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ جو استعفا دیدے، اس کو سیدھا کر کے رکھیں۔ دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار بھی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں