عمران خان کی حاضری استثنا کی درخواستیں ضرورت سے زیادہ آ رہی ہیں عدالت

توشہ خانہ فیصلے پر احتجاج کے کیس میں دوران سماعت عمران خان کی جانب سے حاضری استثنا کی درخواست دائر کردی گئی


ویب ڈیسک April 04, 2023
(فوٹو فائل)

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ضرورت سے زیادہ حاضری سے استثنا کی درخواستیں عمران خان کی آ رہی ہیں۔

توشہ خانہ فیصلے پر احتجاج کے کیس میں عمران کی درخواست ضمانت کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے کی، جس میں عمران خان کے وکیل علی بخاری اور پراسیکیوٹر عدنان علی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ 6 اپریل کو ہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہے، جس پر جج نے استفسار کیا کہ تو پھر 6 اپریل کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں بھی یہاں سماعت رکھ لیں؟۔

وران سماعت عمران خان کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی گئی، جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ بہت زیادہ حاضری سے استثنا کی درخواستیں آگئی ہیں، ایک کے بعد ایک آرہی ہیں۔ ضرورت سے زیادہ حاضری سے استثنا کی درخواستیں عمران خان کی آرہی ہیں۔

بعد ازاں عمران خان کی درخواست ضمانت کے کیس کی سماعت میں عدالت نے وقفہ کردیا۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ سنگجانی میں دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں