انوشکا شرما نے ویرات کوہلی سے شادی کرنے کی وجہ بتا دی
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ملاقات 9 سال قبل ایک شیمپو کے کمرشل کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی سے شادی کرنے کی وجہ بتا دی۔
حال ہی میں اداکارہ انوشکا شرما اسپورٹس آنر 2023ء ایوارڈ شو میں شریک ہوئیں جہاں میزبان سے گفتگو کے دوران انہوں نے ویرات کی بہترین یادداشت کو اُن سے شادی کرنے کی وجہ قرار دے دیا۔
میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ دونوں میں سے کون اہم تاریخیں بھول جاتا ہے؟ جس پر ویرات نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انوشکا مجھے اہم تاریخیں بتا دیتی ہیں تاکہ میں انہیں یاد رکھوں کیونکہ اس معاملے میں میری یادداشت تھوڑی بہتر ہے۔
انوشکا نے کہا کہ 'میں شادی سے قبل ویرات کی یادداشت سے بہت متاثر ہوئی تھی میں نے سوچا ان کی اچھی یادداشت میرے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی کیونکہ میری یادداشت بہت خراب ہے۔'
یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ملاقات 9 سال قبل سن 2013 میں ایک شیمپو کے کمرشل کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی جس کے بعد یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے لگے اور پھر 2017 میں اس جوڑی نے شادی کرلی۔