موجودہ سال معاشی شرح نمو صرف 06 فیصد تک رہنے کا امکان اے ڈی بی

آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رہا تو مالی خسارے میں کمی متوقع ہے


Irshad Ansari April 04, 2023
رواں مالی سال اوسط مہنگائی دوگنا یعنی 27.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی۔ فوٹو فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کو بلند مہنگائی اور زرمبادلہ بحران سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے جس کے باعث موجودہ سال معاشی شرح نمو صرف 0.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک اور اسٹرکچرل اصلاحات کے ذریعے پاکستان باؤنس بیک کر سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رہا تو مالی خسارے میں کمی متوقع ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق سخت مانیٹری اور مالی پالیسی جبکہ بجلی تیل مہنگا ہونے سے صنعتی پیداوار کم رہے گی، معاشی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔

رواں مالی سال اوسط مہنگائی دوگنا یعنی 27.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں