دہشتگردی مقدمات عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی طلبی کا فیصلہ

جے آئی ٹی نے تقریباً 200 افسران و اہلکاروں کے بیان قلمبند کرلیے، کوئی رہنما پیش نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی ہوگی، ذرائع


ویب ڈیسک April 04, 2023
(فوٹو فائل)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی دہشت گردی مقدمات میں طلبی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے 23 رہنماؤں کو طلبی کے نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق جے آئی ٹی نے اسلام آباد پولیس اور ایف سی کے افسران کے بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔

جے آئی ٹی اب تک تقریباً 200 افسران و اہلکاروں کے بیانات قلمبند کر چکی ہے۔ اس سے پہلے بھی جے آئی ٹی عمران خان سمیت 23 رہنماوں کو طلب کر چکی ہے، تاہم ابھی تک تحریک انصاف کا ایک بھی رہنما جے آئی ٹی کے روبرو شامل تفتیش نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق اگر تحریک انصاف کے رہنما شامل تفتیش نہیں ہوئے تو جے آئی ٹی یک طرفہ کارروائی کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں