آئین میں ایمرجنسی کا آپشن موجود ہے وزیر داخلہ

چارججز نے سوموٹو کو خارج کیا ایسی صورت میں ہونے والا فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں، رانا ثنا اللہ


ویب ڈیسک April 04, 2023
ہوری قوم چیف جسٹس سے انصاف کی امید رکھتی ہے،رانا ثنا اللہ:فوٹو:فائل

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آئین میں ایمرجنسی کا آپشن موجود ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب 4 ججز نے سوموٹو کو خارج کیا ایسی صورت میں ہونے والا فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں ہوگا، آئین میں ایمرجنسی کا آپشن درج ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فل بینچ کی ہر طرف سے ڈیمانڈ آئی، پی ٹی آئی نے بھی کہا ہے فل بینچ پر کوئی اعتراض نہیں، فل بینچ کا مطالبہ ماننے میں کیا حرج ہے؟

انہوں نے کہا کہ ایک فتنے نے بڑی محنت سے ملک کو بحران کی طرف دھکیلا، آئی ایم ایف سے معاہدے ہم نے نہیں کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں