سی این جی اسٹیشن آج سے 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے

کراچی اور اندرون سندھ الگ الگ دنوں میں سی این جی اسٹیشن ہفتے میں 2 روز بند رہیں گے۔


Business Reporter April 18, 2014
کراچی اور اندرون سندھ الگ الگ دنوں میں سی این جی اسٹیشن ہفتے میں 2 روز بند رہیں گے۔فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنوں کو گیس فراہمی آج(جمعہ) صبح 8 بجے معطل کردی جائے گی۔

سوئی سدرن کمپنی نے ہفتہ وار لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت جمعہ کی صبح 8بجے سے ہفتہ کی صبح 8 بجے تک صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنوں کو 24گھنٹے کیلیے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں، دریں اثنا سوئی سدرن گیس کمپنی نے آئندہ ہفتے سے سی این جی کی بندش کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق کراچی اور اندرون سندھ الگ الگ دنوں میں سی این جی اسٹیشن ہفتے میں 2 روز بند رہیں گے۔

شیڈول کے مطابق کراچی ریجن کے تمام سی این جی اسٹیشن منگل 22اپریل کی صبح 8بجے سے بدھ 23اپریل کی صبح 8بجے تک بند رہیں گے، ہفتے کی دوسری لوڈ شیڈنگ ان ہی اوقات میں جمعرات اور جمعہ کے درمیان ہوگی، اندرون سندھ میں سی این جی اسٹیشن بدھ 23اپریل کی صبح 8بجے سے جمعرات 24اپریل کی صبح 8بجے تک بندر ہیں گے سندھ میں دوسری بندش ان ہی اوقات میں ہفتے اور اتوار کے درمیان کی جائیگی، صنعتوں کوگیس کی سپلائی ایک دن اتوار 24اپریل کو بند رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں