شہریوں سے فراڈسابق چیئرمین ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیخلاف انکوائری
شیخ جمیل نے پی ٹی آئی دور میں کینٹ ایونیو ہاؤسنگ سوسائٹی غیر قانونی طور ایم ڈی اے سے منظور کروائی
سابق چیئرمین ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف شہریوں سے فراڈ کے کیس میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق چیئرمین ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے)شیخ جمیل کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے جب کہ تحقیقات کے لیے شیخ جمیل کے بھائیوں میاں شفیق اور میاں آصف کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن پنجاب نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ثاقب، سب رجسٹرار کینٹ اور ریوینیو عملے کو بھی ریکارڈ سمیت آج 4 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔ سابق چیئرمین ایم ڈی اے نے تحریک انصاف کے دور میں کینٹ ایونیو ہاؤسنگ سوسائٹی غیر قانونی طور ایم ڈی اے سے منظور کروائی۔ شیخ جمیل نے لوگوں کو موقع پر موجود پلاٹوں سے زیادہ فائلیں بیچیں۔
ذرائع کے مطابق 2010ء سے تاحال کینٹ ایونیو سوسائٹی میں ڈیولپمنٹ کا کام مکمل نہ ہوسکا۔ سابق چیئرمین ایم ڈی اے شیخ جمیل نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کے کروڑوں روپے ہتھیا لیے۔