پریانکا چوپڑا کے بعد وویک اوبرائے بھی بالی ووڈ انڈسٹری کی حقیقت سامنے لے آئے

میں بہت سی ایسی چیزوں سے گزرا جو غیر ضروری تھیں مگر یہ ہماری انڈسٹری کی پہچان ہے، وویک

(فائل فوٹو)

بھارتی اداکار وویک اوبرائے نے بھی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی طرح بالی ووڈ کے تلخ حقائق سامنے رکھ دیئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 سال قبل 1 اپریل 2003 کو اداکار وویک اوبرائے نے ایک پریس کانفرنس میں بالی ووڈ انڈسٹری کی کچھ تلخ حقیقتوں سے پردہ اٹھایا تھا تاہم اب سالوں بعد اداکار نے ایک مرتبہ پھر انڈسٹری میں موجود لابی اور غنڈہ گردی کے حوالے سے بات کی ہے۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک کونے میں دھکیل دی گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے ہالی ووڈ میں قدم رکھتے ہوئے بالی ووڈ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا تھا۔







View this post on Instagram


A post shared by Vivek Oberoi (@vivekoberoi)




پریانکا کی جانب سے کئے گئے انکشافات سے اتفاق کرتے ہوئے وویک اوبرائے نے کہا ہے کہ انکے ساتھ بھی یہی سب ہوا تھا۔ وویک کا کہنا تھا کہ'مجھے خوشی ہے کہ میں اس سے نکلا ہوں۔ میں ایک طرح کی آزمائش سے گزرا اور اس سے بچ گیا لیکن ہر کوئی اتنا خوش قسمت نہیں ہوتا۔'


وویک نے کہا کہ 'میں بہت سی چیزوں سے گزرا جو غیر ضروری تھیں بہت ساری لابیاں، بہت ساری جابرانہ کہانیاں جس کا پریانکا بھی اشارہ کر رہی ہے۔ بدقسمتی سے یہ ہماری انڈسٹری کی پہچان ہے۔'







View this post on Instagram


A post shared by Vivek Oberoi (@vivekoberoi)




اداکار نے بتایا کہ ان کی مشہور فلم 'شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا' میں انہوں نے شاندار پرفارمنس دی اور یہ فلم ہٹ بھی ہوئی مگر اس کے بعد بھی وہ 14 ماہ تک گھر پر بیٹھے رہے اور انہیں کوئی کام نہیں ملا۔

وویک کا کہنا تھا کہ جب میں اس وقت سے گزرا تو میں یہ سوچتا رہا کہ میں اس سے آگے کچھ کرنا چاہتا ہوں، میں بااختیار بننا چاہتا ہوں کچھ ایسا کام کرنا چاہتا ہوں جس سے میرا مستقبل بہتر ہو اس کے بعد میں نے بزنس شروع کیا اور اس پر پوری توجہ دی کیونکہ مجھے بھی انڈسٹری میں ایک کونے میں دھکیل دیا گیا تھا۔

 
Load Next Story