پاکستان کے سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم نے ’بازار پرائم‘ متعارف کرا دی
’’بازار‘‘ نے ریٹیلرز اور مینوفیکچررز کے لیے ڈسٹری بیوشن ونگ ’بازار پرائم‘ کا آغاز کردیا
پاکستان کے سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم 'بازار' نے صارفین اور خریداروں تک تیز تر اور جدید خطوط پر رسائی کے لیے انقلابی 'بازار پرائم' سروس متعارف کرا دی جس سے کاروباری افراد اپنے بزنس کو چار چاند لگا سکتے ہیں۔
پانچ ملین سے زیادہ سے کاروباری مواقع رکھنے والے پاکستان کے سب سے بڑے اور معروف B2B ای کامرس پلیٹ فارم ''بازار'' نے ریٹیلرز اور مینوفیکچررز کے لیے ڈسٹری بیوشن ونگ 'بازار پرائم' کا آغاز کردیا ہے۔
''بازار'' کا B2B پلیٹ فارم پاکستان میں ریٹیلرز اور مینوفیکچررز کی پروڈکٹس کی کسٹمرز تک رسائی، آرڈز کی تکمیل، ڈیجیٹل لون پراسس، اور سپلائی چین جیسی مصنوعات فراہم کرتا ہے۔
صرف دو سال میں ''بازار'' نے وینچر فنانسنگ میں $100 ملین سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے اور 50 شہروں اور قصبوں میں اپنے وسیع تر نیٹ ورک کے باعث ملک میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے بھرپور فعال ترین ڈسٹری بیوٹر بن گیا ہے۔
اپنے بھرپور اور جدید ٹیکنالوجی کے نظام کی بدولت ''بازار'' اُن سیکڑوں سپلائرز تک متعدد زمروں میں براہ راست رسائی فراہم کرتا ہے جو کسی بھی وجہ سے مارکیٹ تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے تھے۔
اپنے موجودہ وسیع مارکیٹ نیٹ ورک، مربوط انفرا اسٹریکچر اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ''بازار پرائم'' منتخب کردہ مارکیٹوں میں بھی برانڈز کو خصوصی ڈسٹری بیوشن کی خدمات فراہم کرتا ہے۔
بازار پرائم کی سب سے خاص بات ڈسٹری بیوشن کے نیٹ ورک کا ہفتے میں ساتوں روز اور دن میں 24 گھنٹے دستیاب ہونا ہے۔ برانڈز جس وقت چاہیں خدمات حاصل کرسکتے ہیں جب کہ روایتی بکنگ ایجنٹس سسٹم صرف 9 سے 5 تک کام کرتے ہیں۔
اس طرح بازار پرائم سے برانڈز اپنے باقاعدہ کسٹمرز یا مارکیٹ کی کوریج کے ساتھ ساتھ نئی مارکیٹوں تک رسائی بروقت اور ہر وقت ہوسکتی ہے جس سے لاگت، وقت اور وسائل میں کمی واقع ہوگی اور آپریشنل سیٹ اپ متحرک ہوگا۔
''بازار'' کے شریک بانی حمزہ جاوید نے نو متعارف کردہ سسٹم "بازار پرائم'' کے بارے میں مزید بتایا کہ یہ اُن برانڈز کے لیے گیم چینجر ہے جو مارکیٹ میں اپنی کوریج اور ڈسٹری بیوشن کو بہتر اور وسیع تر بنانا چاہتے ہیں۔
حمزہ جاوید نے کہا کہ اس شراکت داری سے برانڈز اُن وسائل اور ٹولز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس کی مدد سے وہ اپنے آپریشنل سیٹ اپ کو بہتر، کسٹمرز کی تعداد میں اضافے اور بالآخر کاروبار کے فروغ و ترقی کو یقینی بناسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ بازار پرائم پہلے ہی معروف برانڈز جیسے کہ ریکٹ، فلپ مورس، پیپسی کو بوٹلرز،ٹپال، ریئل می، مغل رائس، انا باٹلا اور ملک فیلڈز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری شروع کر چکا ہے۔
بازار پرائم کے ساتھ اپنے تجربے کو بیان کرتے ہوئے ریکٹ کمپنی کے ہیڈ آف ای کامرس عباس حسین نے کہا کہ کسی بھی کاروبار کو پھلنے پھولنے کے لیے کسمٹرز تک رسائی کا مؤثر مواصلاتی نظام اور بہترین کسٹمرز کے ساتھ مستحکم تعلقات بہت ضروری ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ صارف کے تجربے، رجحان اور خیالات کو ڈیجیٹلائزڈ کرکے ''بازار'' نے صارفین کے بھروسے، اعتماد اور اطمینان میں اضافہ کیا ہے۔ جس کی مدد سے ''بازار پرائم'' ہماری مارکیٹ کوریج، کارکردگی، لاگت کی بچت اور نقائص سے پاک کسٹمر سروس کو بہتر بنانے میں کامیاب رہا ہے جس کے نتیجے میں ہمارے کاروبار میں صرف ایک سال میں ماہانہ 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
بازار پاکستان کے 100 سے زیادہ شہروں اور قصبوں تک اپنے نیٹ ورک کو مزید وسعت دے رہا ہے، جس سے کم سہولتوں سے محروم اور دور دراز کے قصبوں تک رسائی وہ بھی کم خرچ میں ممکن ہو پائے گی۔ اس طرح ریٹیلرز کو مارکیٹ میں اپنی جگہ کو مضبوط بنانے اور نئی مارکیٹوں کی ڈیمانڈز کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور طلب کی فراہمی میں رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔
موجودہ ڈسٹری بیوشن لینڈ اسکیپ اور روایتی ڈسٹری بیوٹرز کے درمیان خلا کو پُر کرتے ہوئے ''بازار'' برانڈز کو پاکستان بھر میں تیز تر رسائی کو تیز کرنے میں مدد ملے گی جبکہ کمپنیوں کو ملک کی بڑے پیمانے پر B2B ریٹیل اکانومی میں اپنی جگہ کو مضبوط کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
بازار ریٹیل کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد سیادات کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی سے چلنے والی خصوصی ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی کام کی رفتار اور چستی بے مثال ہے۔ مردان سے خیرپور تک، ہم پورے پاکستان میں موجود ہیں اور بازار پرائم کے ساتھ، ہمارے شراکت دار ہماری مہارت کا فائدہ اٹھانے اپنے کاروبار کو حقیقی معنوں میں فروغ دے سکتے ہیں۔