ڈی آئی خان میں پولیس کا چھاپہ کالعدم تنظیم کا رکن ہلاک
دیگر اراکین فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا
ڈی آئی خان کے تھانہ درابن میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے تنظیم کا رکن ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پولیس پارٹی پر کالعدم تنظیم کے رکن نے فائرنگ جس پر جوابی کارروائی میں تنظیم کا رکن مارا گیا، دیگر اراکین فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
ہلاک رکن کی شناخت عنصر عباس سکنہ درابن کے نام سے ہوئی، مرنے والے سے دو کلاشنکوف اور تنظیمی جھنڈا برآمد کیا گیا۔