عدالت عظمی نے آج نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا شاہ محمود

ملک بھر کے وکلاء کو آئین کی بالادستی کے لیے نکلنے پر مبارکباد دیتا ہوں، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک April 04, 2023
ملک بھر کے وکلاء کو آئین کی بالادستی کے لیے نکلنے پر مبارکباد دیتا ہوں، رہنما پی ٹی آئی (فوٹو: فائل)

تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ہے کیونکہ عدالت عظمی نے نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان قوم کو فخر ہے کہ آج بھی آئین اور ضمیر سے فیصلے کرنے والے زندہ ہیں۔ جمہوری قوتوں، آئینی قوتوں اور غیر جمہوری اور غیر آئینی قوتوں کا فرق آج واضح ہو گیا، ملک بھر کے کالے کوٹ والے وکلاء کو آئین کی بالادستی کے لیے نکلنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری گزارش ہوگی الیکشن کمیشن سے کہ آج تو آزاد ہوگئے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اب آپ کے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، سپریم کورٹ کا پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تمام کارکنان اور تنظیموں کو کہتا ہوں ملک بھر میں پھیل جائیں اور الیکشن کی تیاری کریں، تحریک انصاف کے ورکرز تیار ہو جاؤ آپ نے عمران خان کو دوسری بار وزیراعظم بنانا ہے۔

اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے پوری قوم کو بڑی خوشخبری ملی ہے، آئینی فیصلہ آج عدالت سے آیا ہے اور عدالت نے الیکشن کی تاریخ کو کالعدم قرار دیا ہے، حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کریں۔

علی ظفر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے حوالے سے انتخابات پر فل الحال کوئی آرڈر نہیں، عدالت نے فل الحال پنجاب کے حوالے سے تاریخ پر فیصلہ دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں