دی ہنڈریڈ انگلش کمنٹیٹر کا شاہین حارث کیلئے ’اردو‘ میں خصوصی پیغام
الین ولکنز دونوں کھلاڑیوں کے ویلش فائر کی نمائندگی کرنے پر خوش
سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فاسٹ بولر حارث رؤف کو دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں ویلش فائر کی نمائندگی کرنے پر خوش آمدید کہا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر انگلش کمنٹیٹر ایلن ولکنز نے دونوں پاکستانی کرکٹرز کیلئے اردو میں پیغام لکھا کہ شاہین اور حارث غیر معمولی کرکٹرز ہیں، مجھے یقین ہے کہ پیسرز کی شمولیت سے ویلش فائر کے ٹورنامنٹ جیتنے کے امکانات کو بہت زیادہ تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بےحد خوشی ہے کہ شاہین اور رؤف رواں سال دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں ویلش فائر کی نمائندگی کریں گے۔
مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ؛ مائیک ہسی نے شاہین، حارث سے توقعات وابستہ کرلیں
قبل ازیں انگلش پیسر جیمز اینڈرسن نے بی بی سی کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابراعظم کو کسی فرنچائز کی جانب سے پک نہ کرنے پر حیرانی ہے، اگر میں ہوتا تو انہیں پہلی فرصت میں ٹیم کا حصہ بناتا۔
مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ؛ بابراعظم کے پک نہ ہونے پر اینڈرسن حیران
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ اگست کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 27 اگست کو کھیلا جائے گا۔