خود کو بینک کا ملازم ظاہر کرکے شہریوں سے رقم بٹورنے والا شخص گرفتار
ملزم شہریوں سے ذاتی معلومات حاصل کرکے بینک اکاونٹ سے پیسے ٹرانسفر کر لیتا تھا
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے سادہ لوح شہریوں سے بذریعہ کال فراڈ کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آٗی اے کے مطابق ملزم خود کو بینک ملازم ظاہر کرتے ہوئے عام شہریوں کو کال کرتا تھا اور شہریوں سے ذاتی معلومات حاصل کر کے بینک اکاونٹ سے پیسے ٹرانسفر کر لیتا تھا۔
ملزم متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور چکا تھا جبکہ دھوکا دہی سے حاصل کی گئی رقم اپنے اور بھائی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی۔
ملزم محمد اسلم سے برآمد ہونے والے موبائل فون کو قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔