پی سی بی کو ایک بار پھر عمر گُل کی خدمات لینا پڑگئیں

جنوبی افریقی کوچ کی آئی پی ایل میں شرکت کے باعث دستیاب نہیں، ذرائع


Muhammad Yousuf Anjum April 04, 2023
جنوبی افریقی کوچ کی آئی پی ایل میں شرکت کے باعث دستیاب نہیں، ذرائع (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کو ایک بار پھر سابق فاسٹ بولر عمر گل کی خدمات لینا پڑ گئیں۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر مورنی مورکل کا نام بولنگ کوچ کے طور پر سامنے آیا ہے تاہم وہ 14 اپریل سے شروع ہونے والی پاکستان نیوزی لینڈ سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے اور انکی عدم موجودگی میں عمر گل باؤلنگ کوچ کے فرائض انجام دینگے۔

عمر گل اس سے پہلے بھی افغانستان کے خلاف ٹی20 سیریز میں قومی باؤلنگ کوچ تھے، سابق کرکٹر 7 اپریل سے مجوزہ کیمپ میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ کپتان بابراعظم سے مشاورت مکمل

واضح رہے کہ مورنی مورکل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مصروفیت کے باعث فوری دستیاب نہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم اور مینجمنٹ کا اعلان ایک ساتھ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں