پاک نیوزی لینڈ سیریز میں پھر تبدیلی پنڈی اب 2 میچز کی میزبانی کریگا

ون ڈے سیریز کے آخری تین میچز کی میزبانی کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم کرے گا

ون ڈے سیریز کے آخری تین میچز کی میزبانی کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم کرے گا، میچز 8 بجے کی بجائے 9 بجے شروع ہوں گے (فوٹو: فائل)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے میچ شیڈول میں مقام کا ردو بدل کردیا گیا ہے، پنڈی میں اب ایک کے بجائے دو ون ڈے میچز منعقد ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک نیوزی لینڈ سیریز کے میچز کے شیڈول میں معمولی ردوبدل ہوا ہے، راولپنڈی کو ایک اضافی ون ڈے کی میزبانی سونپ دی گئی ہے جس کے بعد اب نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دو میچ پنڈی میں کھیلے جائیں گے۔


ابتدائی شیڈول کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم میں دو ٹی20 اور ایک ون ڈے کھیلا جانا تھا لیکن اب نئے شیڈول کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم میں دو ٹی20 اور دو ون ڈے میچز ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کو ایک بار پھر عمر گُل کی خدمات لینا پڑگئیں

ون ڈے سیریز کے آخری تین میچز کی میزبانی کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم کرے گا۔ میچ کے اوقات کار بھی بدل دیے گئے ہیں اور میچ اب 8 بجے کی بجائے 9 بجے شروع ہوں گے۔
Load Next Story