ایران میں سرکاری ٹی وی پر نوجوان جوڑے کی نازیبا ویڈیو نشر ہوگئی

پرینک شو کے خفیہ کیمروں میں پارک میں بیٹھے نوجوان جوڑے کی نازیبا حرکات ریکارڈ ہوگئی تھیں


ویب ڈیسک April 04, 2023
ایرانی ٹیلی وژن نے نازیبا ویڈیو نشر ہونے پر معذرت کرلی؛ فوٹو: فائل

ایران کے سرکاری ٹیلی وژن پر دکھائی جانے والے ایک پرینک شو میں پارک میں موجود لڑکا لڑکی کے غیر اخلاقی حرکات کے مناظر بھی نشر ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے پرینک شو کے دوران پارک میں موجود نوجوان لڑکا اور لڑکی کی نازیبا حرکات کی ویڈیو نشر ہونے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ غیر ارادی طور پر ہوا اور غفلت کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے گی۔

پرینک شو کی ٹیم نے پروگرام کی ریکارڈنگ کے لیے ایک پارک میں خفیہ کیمرے نصب کیے تھے جن میں سے ایک میں درخت کے عقب میں نازیبا حرکات کرنے والے نوجوان جوڑے کی ویڈیو بھی ریکارڈ ہوگئی۔

یہ ویڈیو مختصر وقت کی تھی اور نوجوان جوڑا منظر نامے کے عقب میں تھا اس لیے پرینک شو کی ٹیم کی توجہ ان مناظر پر نہیں گئی اور جب پروگرام ٹی وی پر نشر ہوا تب بھی کسی نے نوٹس نہیں لیا۔

تاہم جب پروگرام سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوا تو کسی نے ان مناظر کو کاٹ کر الگ ویڈیو بنائی جو وائرل ہو گئی اور یوں یہ معاملہ نوٹس میں آیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں