آڈیو لیکس کے پی بار کونسل نے بھی جسٹس مظاہر کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

کے پی بار نے سپریم جوڈیشل کونسل سے جلد اجلاس طلب کر کے کارروائی کا مطالبہ کردیا

(فوٹو فائل)

ن لیگ، پاکستان بار اور دیگر وکلا تنظیموں کے اب خیبر پختون خوا بار کونسل نے بھی آڈیو لیکس کے معاملے میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی کی آڈیو لیک کے معاملے میں خیبر پختونخوا بار کونسل نے سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف ریفرس دائر کر دیا۔

کے پی بار نے سپریم جوڈیشل کونسل سے جلد اجلاس طلب کر کے کارروائی کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ جسٹس مظاہر علی نقوی کی آڈیو ایک کھلا ثبوت ہے، آڈیو سے ثابت ہوگیا کہ وہ جانب دار نہیں اور قابل رسائی جج ہیں اس لیے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Load Next Story