نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو نئی جاب مل گئی

جیسنڈا آرڈرن برطانوی شہزادے کے ساتھ دی ارتھ شوٹ پرائز بورڈ آف ٹرسٹیز کام کریں گی

جسینڈا آرڈرن کو برطانوی شہزادے نے جاب آفر کی؛ فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو برطانوی شہزادے ولیم نے ایک اہم شاہی ذمہ داری سونپ دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شہزادے ولیم نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن دی ارتھ شوٹ پرائز بورڈ آف ٹرسٹیز میں اہم ذمہ داری دیدی۔

اس بات کا اعلان شہزادہ ولیم کی جانب سے دی ارتھ شوٹ پرائز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہمیں جیسنڈا آرڈرن کو دی ارتھ شاٹ پرائز بورڈ آف ٹرسٹیز میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

پوسٹ پر جسینڈا آرڈرن نے بھی پیغام لکھا کہ جب سے ارتھ شاٹ پرائز قائم ہوا ہے میں اس کی اہمیت اور افادیت کی قائل ہوں۔ یہ ایک نئی امید اور بہت حوصلہ افزا ہے۔

شہزادہ ولیم نے لکھا کہ جسینڈا نے بطور وزیرِاعظم نمایاں کارکردگی سے دنیا کے دل جیتے۔ ہم ان کے تجربے سے فائدہ اُٹھائیں گے۔








View this post on Instagram


A post shared by The Earthshot Prize (@earthshotprize)






واضح رہے کہ 42 سالہ جسینڈا آرڈرن اکتوبر 2017 سے جنوری 2023 تک نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔ اس دوران اپنے کام، لگن اور دیانت داری کی وجہ سے انھوں نے عالمی شہرت حاصل کی تھی۔
Load Next Story