جو کام فیض کھوسہ اور ثاقب نثار نے کیا آج اُسکی ذمہ داری اس بنچ نے اٹھالی مریم نواز

وقت آ گیا ہے پارلیمنٹ اس سہولت کاری کو اپنے آئینی اور قانونی ہاتھوں سے روک دے، سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)

(فوٹو : فائل)

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جو کام فیض، کھوسہ اور ثاقب نثار نے کیا آج اُسکی ذمہ داری اس بنچ نے اٹھالی ہے، وقت آ گیا ہے کہ پارلیمنٹ اس سہولت کاری کو اپنے آئینی اور قانونی ہاتھوں سے روک دے۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج کا فیصلہ اس سازش کا آخری وار ہے جس کا آغاز آئین کو ری رائٹ (re-write) کرکے پنجاب حکومت پلیٹ میں رکھ کر بنچ کے لاڈلے عمران کو پیش کی گئی کہ لو بیٹا توڑ دو تاکہ ہم جیسے سہولت کاروں کی موجودگی اور نگرانی میں تمھیں دوبارہ سلیکٹ کیا جائے۔

مریم نواز نے کہا 2018 میں جو کام فیض، کھوسہ اور ثاقب نثار نے انجام دیا تھا وہ ذمہ داری اب اس بنچ نے اٹھا لی ہے۔ اس خوفناک اور ڈھٹائی سے کی گئی سہولت کاری اور ون مین شو کے خلاف سپریم کورٹ کی اکثریت نے بغاوت کر دی، وقت آ گیا ہے کہ پارلیمنٹ اس سہولت کاری کو اپنے آئینی اور قانونی ہاتھوں سے روک دے۔
Load Next Story