شہروز سبزواری اور صدف کنول نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے صدف کنول سیاہ برقعے میں ملبوس حرم کے اندر عبادت کیلئے موجود ہیں


ویب ڈیسک April 04, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

شہروز اور صدف اکثر اپنے ایمان اور یقین سے متعلق گفتگو کرتے رہتے ہیں کہ کس طرح مذہب نے ان کو مشکلات سے نکلنے میں سہارا فراہم کیا ہے۔

اب دونوں فنکار مکہ المکرمہ میں موجود ہیں اور انہوں نے بیت اللہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔




شہروز سبزواری نے احرام کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہے۔

aass

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے صدف کنول سیاہ برقعے میں ملبوس حرم کے اندر عبادت کیلئے موجود ہیں۔

دونوں فنکاروں کے مداحوں کی جانب سے انہیں عمرے کی مبارکباد دی جارہی ہے اور ان کی تصاویر کو پسند کیا جارہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں